کرشن چندر کے ناول پڑھیے تو انھیں اعلیٰ ناول نگار کہنے کا جی چاہتا ہے۔ افسانے پڑھیے تو خیال آتا ہے کہ یہ شخص ناول سے بہتر افسانے لکھتا ہے۔ طنزیہ مضامین پڑھیے تو یقین ہو جاتا ہے کہ طنز و مزاح ہی ان کا اصل میدان ہے۔ اس بو قلمونی سے انھیں نقصان بھی ہوا ہے اور فائدہ بھی۔ نقصان یہ ہوا ہے کہ کبھی کبھی ان کی تینوں نقابیں چہرے پر اِس طرح چڑھی ہوئی معلوم ہوتی ہیں کہ ایک دوسری کو پوری چھپاتی نہیں، جس کی وجہ سے ایک انتشار اور بےتنظیمی کا احساس ہوتا ہے۔ ’’گنگا بہے نہ رات‘‘ اسی قسم کا ایک ناول ہے جو مختصر افسانے کی طرح شروع ہوتا ہے اور طنز و مزاح سے ذرا ہی ذرا بچتا ہوا فلمی کہانی کی طرح ختم ہو جاتا ہے۔ اپنی تمام پراسراریت اور دھندلاہٹ کے باوجود ’’گنگا بہے نہ رات‘‘ کی نثر شاعرانہ نثر ہے اور جگہ جگہ ’’شکست‘‘ کی یاد دلاتی ہے۔

Our Address
Ground Floor Burki Center, Main Market Satellite Town, Gujranwala, 52250, Pakistan
Get in touch with us
Have any queries in mind? We are here to help you
Quick Links
Customer Service
© 2025 mani.pk | ⚡ by PANTHRON

Reviews
There are no reviews yet.