No products in the cart.

JALDI KIS LIYAY
جلدی کس لیے

900

🔥 5 items sold in last 7 days
18 people are viewing this product right now
Author: SAJIDA NAHEED

جلدی کس لئے مصنف: ساجدہ ناھید امراضِ قلب کی نشاندہی کے ساتھ اصلاحِ قلب پر آمادہ کرتی کتاب

In stock

or
SKU: 1077 Categories: , , , ,
Estimated delivery:April 18, 2025 - April 22, 2025

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسان کو مادہ و رُوح کا مرکب بنایا ہے اور اس کی دونوں قسم کی ضروریات کی تکمیل کا بھرپور سامان کیا ہے، مادی خوراک کی فراوانی کے ساتھ ساتھ اس کے لیے روحانی غذا کی بہم رسانی کا انتظام فرمایا ہے۔ آسمانی ہدایت اور وحیٔ الٰہی کے نزول کا اہم مقصد انسان کو اخلاقی فضائل سے مزین اور رذائل سے پاک کر کے رُوحانی بالیدگی عطا کرنا ہے تاکہ وہ اس خلدِ بریں کا مستحق ہو سکے جو اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کا آخری اور اہم مظہر ہے۔ زیرِ نظر تالیف (وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَیٰ) اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں نفس کی بُری خصلتوں اور رذائل سے نجات پانے کے لیے عملی تدابیر تجویز کی گئی ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ اصلاحِ نفس کا کام علمی و نظری سے زیادہ عملی مشق کا تقاضا کرتا ہے، اس لیے مؤلفۂ کتاب نے عملی پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے اور یہی چیز اس کاوش کو انفرادیت کا درجہ دلاتی ہے۔ کتاب میں تجویز کردہ عملی مشق کو بروئے کار لا کر اللہ کی توفیق ونصرت سے اصلاح و تربیتِ نفس کا کٹھن مقصد حاصل کرنے میں بڑی مدد لی جا سکتی ہے۔ میرے لیے خوشی کا مقام ہے کہ راقم کا مصنفہ ساجدہ ناہید صاحبہ سے ان کے تالیفی سفر میں اپنی بساط کے مطابق مقدور بھر علمی تعاون رہا ہے؛ گزشتہ مجموعوں کی طرح میں نے زیرِ نظر کتاب پر بھی نظر ثانی کی اور حسبِ استعداد اسے بہتر سے بہتر معیار پر لانے کی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ سابقہ کاوشوں کی طرح فاضل مؤلفہ کی زیرِ نظر کاوش کو بھی اپنے بندوں کے لیے خیر کا ذریعہ بنائے اور اپنی بارگاہ میں اسے شرفِ قبولیت عطا کرے۔ آمین!

(ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو)

We can send a parcel of minimum 20 books or to any country around the world outside Pakistan. The parcel must weight at least 10 kilograms or onwards.

We deliver all across the world. Overseas customers can pay by Online Bank Transfer in foreign currency equivalent to the invoice value.

Once we will have your information and the order details, we will get in touch with the courier services and will try to offer you the best possible shipping and handling charges for your part of the world.

Please allow us 2-3 business days to quote you the final charges after you place your order and share your details.

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “JALDI KIS LIYAY
جلدی کس لیے”

Your email address will not be published. Required fields are marked