URDU KAY 100 NAMWAR SHAYR
اردو کے 100 نامور شاعر

2,500

🔥 6 items sold in last 7 days
9 people are viewing this product right now

In stock

or

تعارف مصنف:

نند کشور وکرم ۱۷ستمبر ۱۹۲۹ء کو راولپنڈی(پاکستان) میں پیدا ہوئے۔تقسیم ملک کے بعد انبالہ میں سکونت پذیر ہوئے اوراسی دوران ان کی پہلی کہانی ’نرالا‘ نئی دہلی میں شائع ہوئی۔۱۹۵۸ء میں انھوں نے پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ سے فارسی میں اور ۱۹۶۶ء میں دہلی یونیورسٹی سے اُردو میں ایم اے کیا ۔۱۹۴۹ء میں وہ مشہور شاعر اور صحافی پنڈت میلارام وفاؔ کی ادارت میں کانپور سے شائع ہونے والے اخبارات روزنامہ ’قومی اخبار‘ اور ’امرت ‘سے وابستہ رہے۔ بعدازاں ۵۴-۱۹۵۳ء میں کانپور سے ماہنامہ’ نئی کہانی‘ نکالتے رہے ۔۱۹۶۴ء تا ۱۹۷۹ء حکومت ہند کے ماہنامہ’آج کل‘ میں مدیر معاون اور ۱۹۷۹ء میں پریس انفارمیشن بیورو میں اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر رہے۔۳۰؍ ستمبر ۱۹۸۷ء کو ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔۱۹۶۱ء میں ان کا ناول ’یادوں کے کھنڈر‘ ہندی میں اور ۱۹۸۱ء میں اُردو میں شائع ہوا۔ ۱۹۶۹ء میں ’غالب:حیات و شاعری‘، ۱۹۸۲ء میں ’محمد حسین آزاد‘،۱۹۹۸ء میں افسانوں کا مجموعہ’آوارہ گرد‘اور‘ ۲۰۰۷ء میں’آدھا سچ‘ منظر ِعا م پر آیا۔ ۲۰۰۱ء اور ۲۰۰۳ء میں ان کے تجزیاتی ناول’انیسواں ادھیائے‘کی بالترتب اُردو اور ہندی میں اشاعت ہوئی۔۲۰۰۹ء میں ان کا افسانوں کا مجموعہ’آدھا سچ‘ ہندی میں منظرِعام پر آیا۔ انھیں اُردو اور ہندی میں کی گئی ادبی اورصحافتی خدمات پراُردو اکادمی دہلی سے اعزاز برائے نثر اور غالب انسٹی ٹیوٹ سے غالب ایوارڈ برائے اُردو خدمات کے علاوہ اُتر پردیش اُردو اکادمی،مغربی بنگال اُردو اکادمی ،انوواد پریشد اور مرکزی وزارتِ زراعت اور کئی دیگر اداروں سے انعامات و اعزازات مل چکے ہیں۔ ہندی، اُردو، انگریزی اورپنجابی میں لگ بھگ تین درجن کتابوں کے تراجم کرچکے ہیں جن میں قرۃ العین حیدر کے ناول’آگ کا دریا‘ اور سعادت حسن منٹو کے خاکوں پر مبنی کتاب’تصویریں‘ کا ہندی ترجمہ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ ’پاکستان کی شریشٹھ اُرود کہانیاں‘، ’اُردو کی ہاسیہ کہانیاں‘ ’اوراُردو کی سروشریشٹھ کہانیاں‘ وغیرہ کئی کتابوںکے علاوہ اُردو کہانی سیریز کے تحت پریم چند، سدرشن، علی عباس حسینی، سعادت حسین منٹو، کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی، بلونت سنگھ، قرۃالعین حیدر،عصمت چغتائی، ممتاز مفتی، دیویندر ستیارتھی ، ہنس راج رہبرؔ، احمد ندیم قاسمی، غلام عبا س ، خواجہ احمد عباس،رام لعل اور انتظار حسین وغیرہ کی ترتیب و تدوین بھی کر چکے ہیں۔۱۹۸۴ء سے سال بھر کے افسانوں کے انتخاب اور ۱۹۸۵ء سے اُردو کے واحد حوالہ جاتی مجلے ’عالمی اُردو ادب‘ کی ترتیب و تدوین انجام دیتے رہے۔ ۲۷ اَگست ۲۰۱۹ء کو دہلی میں بعمر ۹۰ سال وفات پاگئے۔

We can send a parcel of minimum 20 books or to any country around the world outside Pakistan. The parcel must weight at least 10 kilograms or onwards.

We deliver all across the world. Overseas customers can pay by Online Bank Transfer in foreign currency equivalent to the invoice value.

Once we will have your information and the order details, we will get in touch with the courier services and will try to offer you the best possible shipping and handling charges for your part of the world.

Please allow us 2-3 business days to quote you the final charges after you place your order and share your details.

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “URDU KAY 100 NAMWAR SHAYR
اردو کے 100 نامور شاعر”

Your email address will not be published. Required fields are marked

Related Products