کرشن چندر کی فن پر دسترس اور عصری زندگی کی سُوجھ بُوجھ ایسی پکّی اور سچّی ہے کہ ان کی زُود نویسی کے باوجود کہیں کہیں جلوہ دِکھا جاتی ہے۔ ’’دادر پُل کے بچّے‘‘ اسی قسم کے ناولوں میں ہے
کرشن چندر نے اس ناول میں بھگوان کو ایک ایسے متجسّس صاحبِ فہم و ذکا کے استعارے کے طور پر استعمال کیا ہے جو بمبئی کی زندگی کے شب و روز کا جائزہ لینے کے لیے نکلتا ہے اور چشمِ حیرت سے معاشرے کے رِستے ہوئے ناسوروں پر گہری نگاہ ڈالتا ہوا گزر جاتا ہے۔ یہ بمبئی کی زندگی کے وہ گھناؤنے اور تاریک پہلو ہیں جو بظاہر نظر سے ڈھکے چھپے رہتے ہیں لیکن اس کی جبیں پر بدنما داغ ہیں اور جنھیں دیکھ کر ایک حسّاس شخص کو معاشرے کے بوسیدہ اور فرسودہ ہونے کا احساس جھنجوڑ کر رکھ دیتا ہے۔ اس تصنیف میں کرشن چندر نے خدا اور جنت و جہنم کے تصوّر کی بڑی بے باکی اور شدّت سے شکست و ریخت کی ہے۔ یہ عمل اُن کے اشتراکی نظریات کے عین مطابق ہے۔ یہ ناول کرشن چندر کی ایک قابلِ قدر تخلیق ہے۔۔

Our Address
Ground Floor Burki Center, Main Market Satellite Town, Gujranwala, 52250, Pakistan
Get in touch with us
Have any queries in mind? We are here to help you
Quick Links
Customer Service
© 2025 mani.pk | ⚡ by PANTHRON

Reviews
There are no reviews yet.