غدار (ناول)
دوسری برف باری سے پہلے (ناول)
ایک گدھے کی سرگزشت (ناول)
جب کھیت جاگے (ناول)
دل کی وادیاں سو گئیں (ناول)
باون پتے (ناول)
ہم وحشی ہیں (افسانے)
الٹا درخت (بچوں کے لیے) (ناول)
ایک عورت ہزار دیوانے (ناول)
سڑک واپس جاتی ہے (ناول)
Pages: 2267
کرشن چندر اُردو کا سب سے بلند قامت افسانہ نگار ہے۔ ویسے اس کا قد چھوٹا ہے جس پر کسی خوش مذاق نے یہ پھبتی کہی تھی کہ اُردو ادب پر بونے سوار ہیں۔ اب یہ سوچ کر گھبراتا ہوں کہ کرشن کے میدان میں اس کے دوش بدوش چلنے کی کوشش میں بڑی جگ ہنسائی ہو گی۔ سچّی بات یہ ہے کہ کرشن کی نثر پر مجھے رشک آتا ہے۔ وہ بے ایمان شاعر ہے جو افسانہ نگار کا رُوپ دھار کے آتا ہے اور بڑی بڑی محفلوں اور مشاعروں میں ہم سب ترقّی پسند شاعروں کو شرمندہ کر کے چلا جاتا ہے۔ وہ اپنے ایک ایک جملے اور فقرے پر غزل کے اشعار کی طرح داد لیتا ہے اور میں دل ہی دل میں خوش ہوتا ہوں کہ اچھا ہوا اس ظالم کو مصرع موزوں کرنے کا سلیقہ نہ آیا ورنہ کسی شاعر کو پنپنے نہ دیتا۔
✍️ علی سردار جعفری
Reviews
There are no reviews yet.