بابا عرفان الحق 14 اگست 1946ء کو نجیب آباد ضلع بجنور (یُو پی، بھارت) کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔ پاکستان بننے پر والدین کے ہمراہ جہلم چلے آئے اور یہیں سکونت اختیار کر لی۔ جہلم سے ہی تعلیم حاصل کی اور مسلم کمرشل بینک سے وابستہ ہو گئے، جسے 1992ء میں خیرباد کہہ دیا اور ذاتی کاروبار سے منسلک ہو گئے۔ 1994ء سے مخلوقِ خدا کا روحانی اور جسمانی علاج بذریعہ ذکرِالٰہی، دُعا اور غذا شروع کیا جو تا حال جاری ہے۔ 1996ء سے آپ کے مرکز پہ ہر جمعرات کو محفلِ ذکر و درس منعقد کی جاتی ہے۔ ان محافل میں اور ملک کے مقتدر اداروں کے پلیٹ فارم پر باباجی نے جو گفتگو فرمائی، اُس کا بڑا حصہ اب تک گیارہ کُتب کی صورت میں شائع ہو چکا ہے۔ آپ نے پاکستان ٹیلی ویژن پر ’’تزکیہ‘‘ کے نام سے سات سال تک مسلسل چلنے والے ایک دینی پروگرام میں مختلف موضوعات پر اظہارِخیال فرمایا۔ اس کے علاوہ اس نوعیت کے دیگر پروگرامز میں بھی شمولیت اختیار کرتے رہے۔ ان ہی پروگرامز میں سے منتخب کردہ گفتگو پر مبنی کتاب ’’تزکیہ‘‘ بھی شائع ہو چکی ہے۔

Our Address
Ground Floor Burki Center, Main Market Satellite Town, Gujranwala, 52250, Pakistan
Get in touch with us
Have any queries in mind? We are here to help you
Quick Links
Customer Service
© 2025 mani.pk | ⚡ by PANTHRON

Reviews
There are no reviews yet.